اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی یمن میں واقع صوبے الجوف کے شہر الغیل کے مشرقی علاقے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار دستوں کی ایک کارروائی میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک ہو گئے۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے تعز میں بھی کارروائی کرتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ یمن کے جنوبی صوبوں منجملہ شبوہ، تعز اور عدن میں القاعدہ اور داعش دہشت گردوں کو سعودی عرب کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ ادھر صوبے مآرب میں یمنی فوج نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔ یمنی فوج کے میزائل حملے کے بعد سعودی اتحاد کے باقی بچے درجنوں فوجی، اطراف کے علاقوں میں فرار ہو گئے۔ دریں اثنا متحدہ عرب امارات نے اعتراف کیا ہے کہ یمن کے صوبے عدن میں اس کا ایک ایف سولہ لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ لڑاکا طیارہ البریقہ کی فضا میں پرواز کر رہا تھا۔ گذشتہ تقریبا ایک سال کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کا مقصد اس ملک کے مستعفی صدرمنصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔
.......
/169